کھیل

سرفراز احمد کا بین الاقوامی کیرئیر ختم ہوگیا؟

کرکٹ بورڈ کےچیئرمین رمیزراجا کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم کےسابق کپتان سرفرازاحمد کا بین الاقوامی کیرئیرتقریبا ختم ہوگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین رمیزراجا کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم کےسابق کپتان سرفرازاحمد کا بین الاقوامی کیرئیرتقریبا ختم ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق قومی ٹیم میں محمد رضوان کی شاندارفارم اورنوجوان وکٹ کیپربیٹرمحمد حارث کی شمولیت کےبعد سابق کپتان سرفراز احمد کا بین الاقوامی کریئرتقریباً ختم ہوگیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ چیئرمین پی سی بی نےیہ بات چیف سلیکٹرمحمد وسیم سےملاقات کے دوران کہی،پاکستان کو 2017 میں چیمپئیزٹرافی جتوانےوالےکپتان سرفرازاحمد کوویسٹ انڈیزکےخلاف ہوم سیریزمیں بھی موقع نہیں دیا گیا۔دوسری جانب نوجوان وکٹ کیپربیٹرمحمد حارث نےحال ہی میں ویسٹ انڈیزکےخلاف ون ڈے ڈیبیوکیا ہے،پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاورزلمی کی نمائندگی کرتے ہوئےشاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.