کھیل

شاداب کوگلےلگانےوالےشائق کیخلاف مقدمہ درج

دوسرے ون ڈے میچ کےدوران گراؤنڈ میں گھسنےوالےتماشائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

پاکستان اورویسٹ انڈیزکےمابین کھیلےگئےدوسرے ون ڈے میچ کےدوران گراؤنڈ میں گھسنےوالےتماشائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوران میچ پاکستان کی بیٹنگ کےدوران گراؤنڈ میں گھسنےوالےتماشائی وقاص کےخلاف ایف آئی آرمیں دفعہ 452 اوردفعہ 188 کوشامل کیا گیا ہے۔ شاداب کوگلےلگانےوالےشائق وقاص اشرف کوگراؤنڈ سےواپسی پرسیکورٹی اہلکاروں نےگرفتارکرلیا تھا،ایف آئی آردرج ہونےکے بعد وقاص کا جسمانی ریمانڈ لیا جائےگا اورقانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

وسیم اکرم انکلوژرسےآنےوالےتماشائی نےبیٹرشاداب خان کوسلیوٹ کیا،گلےلگایا اورگراؤنڈ سےباہربھاگ گیا،راستےمیں اس نےخوشی سے ایک قلابازی بھی لگائی اورباؤنڈری کی جانب دوڑلگا دی،سیکیورٹی حکام گرفتارکرنےآئےتوخوشی خوشی اپنےآپ کوان کےحوالےکردیا، آفیشلزاس کو گراؤنڈ سےباہرلےگئے۔ واضح رہےکہ پاکستان اورویسٹ انڈیزکےمابین سیریزکا تیسرا اورآخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کوسیریزمیں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.