کھیل

ویسٹ انڈیز کو شکست; پاکستان نےکلین سوئپ کرلیا

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو  شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا۔

پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔عقیل حسین 60 رنز  بناکر نمایاں رہے۔ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں پر  269رنز بنائے، آل راؤنڈر شاداب خان 86 اور امام الحق 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔واضح رہے کہ موسم کی خرابی کے  وجہ سے میچ رک جانے کی وجہ سے اسے 48 اوور فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا رہا اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 85 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر فخر 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کو دوسرا نقصان کپتان بابر کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹےجبکہ  امام بھی 62 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ محمد حارث صفر ،محمد رضوان 11 اور خوشدل شاہ 34 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

ایسے میں آل راؤنڈر زشاداب خان نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری بنائی لیکن وہ بھی اختتامی اوورز میں 86 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے

پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی گئیں۔ عقیل حسین اور کیاسی کاٹی  کے علاوہ کوئی بھی  بیٹر پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا۔ عقیل حسین 60 اور کیاسی کاٹی  نے 33 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی اپنی  ٹیم کو جتوا نہ سکے ، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان نے  تیسرے ون ڈے میں 53 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.