کھیل

پاک انگلینڈ سیریزکی میزبانی کیلئےپُرجوش ہیں

۔ برطانوی ہائی کمشنراورچیئرمین پی سی بی رمیزراجا کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےدورۂ پاکستان پرتبادلۂ خیال کیا گیا

چیئرمین پی سی بی رمیزراجا کا کہنا ہےکہ پاک انگلینڈ سیریزکی میزبانی کےلیےپُرجوش ہیں،انگلینڈ ٹیم نےرواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنراورچیئرمین پی سی بی رمیزراجا کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےدورۂ پاکستان پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔ پی سی بی چیئرمین نےبتایا کہ انگلش فینزاورکرکٹ ماہرین سنسنی خیزکرکٹ دیکھنےپاکستان آنا چاہتےہیں۔

اس موقع پربرطانوی ہائی کمشنرکرسٹن ٹرنرنےکہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے،یہ کھیل دونوں ممالک کوجوڑتا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنرکا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں ممالک کےدرمیان 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منا رہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.