عمراکمل کا الزام،مکی آرتھرکا جواب بھی آگیا
کرکٹرعمراکمل کےالزام پرقومی کرکٹ ٹیم کےسابق ہیڈ کوچ مکی آرتھرکا ردعمل سامنےآگیا
عمراکمل کا الزام،مکی آرتھرکا جواب بھی آگیا، قومی کرکٹرعمراکمل کےالزام پرقومی کرکٹ ٹیم کےسابق ہیڈ کوچ مکی آرتھرکا ردعمل سامنےآگیا۔ سماجی رابطےکی سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنےپیغام میں مکی آرتھرنےعمراکمل کومخاطب کرتےہوئےکہا ہےکہ انہیں آئینہ دیکھنا چاہیے۔ خیال رہےکہ گزشتہ دنوں عمراکمل نےایک بار پھرمکی آرتھرپرالزام لگایا ہےکہ انہوں نےان کا کیریئرخراب کردیا۔ انہوں نےیہ بھی کہا تھا کہ اس وقت کی سلیکشن کمیٹی اورمقامی کوچز نےمیری حمایت نہیں کی۔
Take a look in the mirror Umar!! https://t.co/VvZKio0WpP
— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) June 14, 2022
اس سےقبل عمراکمل نےاگست 2017 میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا تھا کہ مکی آرتھرنےان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی،گالیاں دیں اورکہا کہ آپ کوقومی اکیڈمی میں داخل ہونےکی اجازت کس نےدی،جاکرکلب کرکٹ کھیلیں۔ پاکستان کےسابق ہیڈ کوچ مکی آرتھرنےعمراکمل کےالزامات کومسترد کرتےہوئےکہا تھا کہ انہوں نےعمراکمل کوکوئی گالی نہیں دی،وہ جھوٹ بول رہےہیں۔