کھیل

آسٹریلیا نےفیفا ورلڈ کپ کےلیےکوالیفائی کرلیا

آسٹریلین فٹبال ٹیم قطر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی 31 ویں ٹیم بن گئی۔ پلے آف میں آسٹریلیا کا مقابلہ پیرو سے ہوا

آسٹریلیا نے رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا، آسٹریلیا نے پیرو کو پینلٹیز پر 4 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا۔ آسٹریلین فٹبال ٹیم قطر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی 31 ویں ٹیم بن گئی۔ پلے آف میں آسٹریلیا کا مقابلہ پیرو سے ہوا، مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ میں آسٹریلیا نے پیرو کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر قطر ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ آسٹریلوی کوچ نے پینلٹی شوٹ آؤٹ سے کچھ دیر پہلے گول کیپر ریڈ مائن کو میدان میں اتارا، جنہوں نے پیرو کی جانب سے لگائی گئی آخری کک روک کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.