بابرکی بادشاہت ،امام نےکوہلی کو پیچھےچھوڑ دیا
بابراعظم کی بادشاہت برقرار ۔ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کےمارنوس لابوشین ایک درجنےتنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کےجو روٹ ٹیسٹ کے نمبر ون جبکہ ون ڈے اور ٹی20 میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین ایک درجنے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ انکی جگہ نمبر ون درجے پر انگلش بیٹر جو روٹ نے قبضہ جمالیا ہے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری اور پاکستان کے کپتان بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے۔
🔸Imam-ul-Haq leapfrogs Virat Kohli into top two 🔼
🔸Shaheen Afridi, Josh Hazlewood surge 📈
🔸Zeeshan Maqsood makes all-round gains 💪Lots of movement in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s ODI Player Rankings 👉 https://t.co/NICjDWq6YL pic.twitter.com/zQfn9iFitD
— ICC (@ICC) June 15, 2022
عالمی رینکنگ میں ایک طویل عرصہ تک راج کرنے والے ویرات کوہلی بدستور دسویں پوزیشن پر ٹکے ہوئے ہیں۔ بولرز کی درجہ بندی میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا پہلا، بھارتی اسپنر ایشون دوسرے، بہمرا تیسرے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجے چھلانگ مار کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے ون ڈے رینکنگ میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن چھین لی ہے جبکہ بولرز کی رینکنگ میں ٹرینٹ بولت بدستور پہلی جبکہ شاہین شاہ آفریدی کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بالر ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔