کھیل
شاہین شاہ آفریدی کو نئی گاڑی کس نے تحفے میں دی؟
پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سیون جیتنے والی لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو نئی گاڑی تحفے میں دے دی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی کے اعزاز میں لاہور میں تقریب ہوئی جس میں اُن کو جدید ماڈل کی گاڑی تحفے میں دی گئی۔
لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے قلندرز کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا ، اُن پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے جس کی وجہ سے ان کو کپتانی سونپی گئی۔
اس کے علاوہ ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی اچھی مہارت، قسمت اور شخصیت کے مالک ہیں۔