کھیل

نیدر لینڈز کیخلاف ون ڈے، انگلینڈ نے تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے اور انگلش ٹیم کے تین بلے بازوں نے سنچری بنائی

نیدر لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں انگلش بیٹسمینوں نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اووز میں تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا کر ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم جو کہ دورہ نیدرلینڈز پر ہے ایمسٹل وین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران نیدرلینڈز کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اووز میں 498 رنز بناکر ایک نیا اور بہت بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے اور انگلش ٹیم کے تین بلے بازوں نے سنچری بنائی۔ جوزبٹلر 162 رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے جبکہ ڈیوڈ ملان 125 اور فل سالٹ نے 122 رنزکی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل انگلینڈ ہی نے 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں پانچویں مرتبہ 400 پلس اسکورکیا ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا بھی ریکارڈ بنایا اور نیدرلینڈز کیخلاف اننگزمیں 26 چھکے لگاکر ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف 25 چھکے لگائے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.