فیچرڈ پوسٹکھیل

ہم ایٹمی قوت ہیں تو پھر ہم ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے کیوں دربدر ہیں؟ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوال اٹھا دیا

ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں اور ابھی تک وہی گرے لسٹ بلیک لسٹ کے چکروں میں خوار ہورہے ہیں: شاہد آفریدی کا دبنگ ردعمل

ہم ایٹمی قوت ہیں تو پھر ہم ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے کیوں دربدر ہیں؟ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوال اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فیٹف کی جانب سے پاکستان کی تمام شرائط پوری کرنے پر تعریف کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے طے کردہ اقتصادی معیارات کا مکمل ہو جانا بہت بڑی کامیابی ہے امید ہے کہ عوام پر پڑے بوجھ میں اس کی بدولت کمی آئے گی یہ بوجھ بہت زیادہ ہورہا ہے اسے کم کرنے کیلئے اقدامات ہونے چاہیے ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں اور ابھی تک وہی گرے لسٹ بلیک لسٹ کے چکروں میں خوار ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی کے شہر برلن میں جاری ایف اے ٹی ایف کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر صدر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھائی، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام شرائط پر عمل کیا گیا، پاکستان نے 34آئٹمز پر مبنی اپنے دو پلان مکمل کرلیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.