کھیل

اظہرعلی کی 3 سال بعد وائٹ بال کرکٹ میں واپسی

قومی کرکٹرووسٹرشائرکی جانب سےکاؤنٹی ون ڈے ٹورنامنٹ ’رائل لندن کپ‘ کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اظہرعلی کی 3 سال بعد وائٹ بال کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ قومی کرکٹرووسٹرشائرکی جانب سےکاؤنٹی ون ڈے ٹورنامنٹ ’رائل لندن کپ‘ کھیلیں گے۔ اظہرعلی نےآخری مرتبہ 2019 میں وائٹ بال کرکٹ انگلینڈ ہی میں کھیلی تھی جہاں انہوں نے سمرسیٹ کی نمائندگی کی تھی۔ رواں سال کاؤنٹی ون ڈے ٹورنامنٹ ’رائل لندن کپ‘ اگست میں کھیلا جائےگا۔ واضح رہےکہ اظہرعلی رواں سال ووسٹرشائرکی جانب سےفرسٹ کلاس سیزن بھی کھیل چکےہیں۔ اس حوالےسےکاؤنٹی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ سابق پاکستانی کپتان لسٹ اے سیزن کےمعاہدے میں توسیع پررضامند ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.