کھیل

وزیراعظم اورسابق چیئرمین پی سی بی کی ملاقات؛اندرونی کہانی منظر عام پر

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بیوروکریسی، کرکٹ کے معاملات، چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی اور دیگر معاملات پر بات ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ میں فوری تبدیلی کا کوئی عندیہ نہیں دیا اور کہا کہ ابھی اور کئی مسائل ہیں، اس کا وقت نہیں۔ ملاقات میں مختلف ناموں پربات ضرور ہوئی لیکن چیئرمین کی تبدیلی فی الفور نہیں ہو رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی کیلئے نجم سیٹھی، خالد محمود اور ذکا اشرف کے ناموں پر بات ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.