کھیل
حسن علی کے شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹے
فاسٹ بولر نےبیرون ملک جانےکی بجائےپاکستان میں شمالی علاقہ جات کےحسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحسن علی نے آف سیزن میں بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستان میں شمالی علاقہ جات کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریزکےبعد قومی کرکٹرز فری ہیں ،اگلی اسائنمنٹ دورہ سری لنکا ہے، ایسے میں کچھ کرکٹرزانگلینڈ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں تو کچھ سیر و تفریح کر رہے ہیں۔
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) June 20, 2022
فاسٹ بولر حسن علی پاکستان کے حسین نظاروں کے بڑے دلدادہ ہیں، ان دنوں بھی انہوں نے بیرون ملک کسی خوشگوار مقام پر جانے کی بجائے شمالی علاقہ جات کے حسین نظارے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ حسن علی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ان دنوں سیرو تفریح پر ہیں، وہ اور ان کی اہلیہ اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حسین نظاروں کی اسٹوریز شیئر کررہے ہیں۔