کھیل

انڈورا کی کوہ پیما ‘کے ٹو’ اور براڈ پیک سر کرنے پاکستان پہنچ گئیں

یورپی ملک انڈورا کی خاتون کوہ پیما اسٹیفی ٹروگیٹ آکسیجن کے  بغیر’ کے ٹو’ اور ‘براڈ پیک ‘سر کریں گی۔

انڈورا سے تعلق رکھنے والی اسٹیفی ٹروگیٹ پاکستان پہنچ چکی ہیں، اسکردو پہنچنے کے  بعد اسٹیفی نے پاکستانی مرحوم  کوہ پیما محمد علی سدپارا کی فیملی سے ملاقات بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد علی سدپارا کے بیٹے ساجد سدپارا کے ٹو کی مہم پر اسٹیفی کے ساتھ ہوں گے۔ کے ٹو سے قبل یورپی ماؤنٹینیئر براڈ پیک بھی بغیر آکسیجن کے سر کریں گی۔ کے ٹو اور براڈ پیک پر پیش قدمی کیلئے اسٹیفی اپنی ٹیم کے ہمراہ اسکردو سے بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.