کھیل

ورلڈ کپ میں پاکستان کے بنائے ہوئے فٹ بال استعمال ہوں گے

 قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ’الریحلہ‘ استعمال ہوگا، اس طرح عالمی ایونٹ میں پاکستانی کی نمائندگی ہوگی۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شیخ زوہیب رفیق سیٹھی نے کہا کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچوں میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ’الریحلہ‘ استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی معروف کمپنی فارورڈ اسپورٹس نے ایڈیڈاز کے لیے الریحلہ فٹ بال تیار کیا ہے جو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا۔

شیخ زوہیب رفیق سیٹھی کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ورلڈ کپ میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال استعمال ہو رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ تیسری دفعہ ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں فارورڈ اسپورٹس کا برانڈ استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.