کھیل

پاکستان کی T20 ورلڈکپ میں فتح کو 13 سال مکمل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  2009  میں پاکستان کی شاندارفتح کو آج   13 سال ہوچکےہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  2009  میں پاکستان کی شاندارفتح کو آج   13 سال ہوچکےہیں اوراسی مناسبت سےفاتح ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نےاپنےخیالات کا اظہارکیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کےٹوئٹراکاؤنٹ پرقومی کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو ناقابل یقین فتح کےکیپشن کےساتھ  شیئرکی گئی ہے۔

ویڈیومیں سابق کپتان یونس خان نے 2009 کےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کویاد کرتےہوئےکہا کہ ہم بحیثیت ٹیم ہرقربانی دینےکےلیےتیارتھے،بولنگ اوربیٹنگ آرڈرمیں ہم بہت لچکدارتھے،ہم ہرچیلنج کےلیےتیارتھےاسی لیےاللہ نےہمارا ساتھ دیا،ہمیں خود پریقین تھا کہ ہم ورلڈکپ جیت کر پاکستان جائیں گے۔ سہیل تنویرکا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کی جیت کےسفرکا آغاز 2007 کےورلڈ کپ سےہوا تھا،  2007 میں ہم بدقسمتی سےفائنل نہیں جیت سکےتھے۔

وکٹ کیپر کامران اکمل  نے کہا کہ  2009  کے ورلڈکپ  کا  آغاز اچھا نہیں تھا، پرفارمنس نہیں ہو رہی تھی لیکن ٹیم نے کم بیک کیا۔ بیٹر فواد عالم کا کہنا تھا کہ جب ہم ورلڈ کپ کے لیے جا رہے تھے تو یہ ذہن میں آرہا تھا پہلے راؤ نڈ تک یا دوسرے راؤنڈ تک  لیکن ٹیم نے اچھا پرفارم کیا اور ہم ورلڈ کپ جیت کر لوٹے۔ افتخار انجم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اچھا دن تھا، امید ہے کہ ایسے دن مزید آئیں گے،  ہمیں اپنے ہیروز پر یقین ہے اور ہم دوبارہ چیمپئین بنیں گے ۔

سابق فاسٹ بولرعمرگل نےکہا کہ ہالینڈ کےخلاف ہمارا میچ بڑا اہم تھا وہ ہم نےاچھےرن ریٹ سےجیتنا تھا،نیوزی لینڈ کےخلاف جوریکارڈ بنایا ،وہ پرفارمنس مجھےیاد رہےگی ۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نےاپنےخیالات کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ نیوزی لینڈ کےخلاف عمرگل نےغیر معمولی اسپیل کیا ،یہ میچ اہم تھا میں نےپرفارم کیا،ایک اچھا کیچ لیا،اس کےبعد ٹیم اکٹھی ہوگئی۔ سابق آل راؤنڈرعبد الرزاق نےکہا کہ  ورلڈکپ کےپہلےدومیچزہم اچھا نہیں کھیلےتھے، مجھےایونٹ اب تک یاد ہے، مجھےکال کیا گیا اورمیں ٹیم کا حصہ بنا۔

سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کا ایک اچھےوقت پرٹیم میں آنا شانداررہا،شاہد آفریدی کا بروقت کھیلنےکا فائدہ ہوا،کپتان یونس خان نےمجھےفائنل میں فنش کرنےکےلیےکہا  لیکن باری نہیں آئی۔ سعید اجمل نےفتح کویاد کرتےہوئےکہا کہ یونس خان نےبہت اچھی کپتانی کی جب کہ شاہد آفریدی غیرمعمولی کھیلے،بولنگ اوربیٹنگ میں پرفارمنسزبہت غیرمعمولی رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.