کھیل

بولنگ کی اجازت ملنے کے بعد اب حسنین کا پہلا ٹارگٹ ؟

فاسٹ بولر محمد حسنین نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کو اپنا اولین ٹارگٹ قرار دیا ہے۔

محمد حسنین حال ہی میں بولنگ کرانے کے اہل ہوئے ہیں، ان کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کے بولنگ ایکشن پر کام کیا گیا اور لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں ہونے والے بائیو مکینک ٹیسٹ میں ان کے بولنگ ایکشن کو قانونی قرار دیا گیا ہے اور اب محمد حسنین بولنگ کرسکتے ہیں۔

حسنین کا کہنا ہے کہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد بہت اچھا لگ رہا ہے،اب میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گا ، نئے ایکشن کے اوپر میں نے کوچز کے ساتھ بہت محنت کی ہے، کوچ عمر  رشید نے کافی کا م کیا ہے جس کا مجھے فائدہ ہوا۔فاسٹ بولر کا کہنا تھاکہ میں نے ایک مشکل وقت گزارا ہے کیونکہ میرے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا اور ایسے میں، میں بولنگ نہیں کر سکتا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ مشکل وقت میں ہی ہمت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، مشکل وقت کو  قبول کیا اور اس میں ہمت کی جس کا فائدہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.