کھیل
پاک ,سری لنکا سیریزکا شیڈول تاخیرکا شکار
سیریزکےوینیوزپرمشاورت طویل ہونے کی وجہ سےشیڈول کا اعلان تاخیر کا شکارہوگیا
پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان ہونےوالی سیریزکےوینیوزپرمشاورت طویل ہونے کی وجہ سےشیڈول کا اعلان تاخیر کا شکارہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سری لنکا کرکٹ نےپاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کوآج ٹیسٹ سیریزکےشیڈول کا اعلان کرنےکا کہا ہے۔ سیریزمیں 2 ٹیسٹ میچزسےقبل ایک 3 روزہ پریکٹس میچ بھی شامل ہے،ٹیسٹ میچز 16 اور 24 جولائی سےکولمبواورگال میں شروع ہونےکا امکان ہے۔
قومی اسکواڈ جولائی کےپہلےہفتےمیں سری لنکا روانہ ہوگا، شیڈول کےاعلان کےبعد قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائےگا۔ اس حوالےسےذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں معمولی ردو بدل ہوگا،محمد نوازاور یاسرشاہ کی واپسی ہوگی،ٹیسٹ اسکواڈ 25 جون کوراولپنڈی میں رپورٹ کرے گا جبکہ 26 جون سےکیمپ کا آغازہوگا۔