کھیل

آپ ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں،وقارکا ظہیرعباس کیلئےپیغام

سابق فاسٹ بولر نےسابق کپتان کےلیےدعا کی اورکہا ہےکہ زید بھائی آپ جلد صحت یاب ہوجائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ بولروقاریونس نےسابق کپتان ظہیرعباس کےلیےدعا کی اورکہا ہےکہ زید بھائی آپ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنےبیان میں وقاریونس نےکہا کہ آپ ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔ وقاریونس نےاپنےپیغا م میں یہ بھی کہا کہ ساری دعائیں اورعبادات آپ کی صحت یابی کےلیےہیں۔

خیال رہے کہ 3 دن قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لندن کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس کو 3 دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ آکسیجن پر ہیں۔

سابق کپتان کے اہلِ خانہ نے ’ایشین بریڈمین‘ کی صحتیابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔ظہیر عباس ڈائلیسز پر ہیں اور کمزوری محسوس کر رہے ہیں جبکہ ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیا ہوا اور پھر گردوں کی تکلیف ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.