کھیل

فاسٹ بولرمحمد حسنین کا اب ٹارگٹ کیا ہے؟

فاسٹ بولرمحمد حسنین نےقومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کواپنا اولین ٹارگٹ قراردیا ہے

فاسٹ بولرمحمد حسنین نےقومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کواپنا اولین ٹارگٹ قراردیا ہے،محمد حسنین حال ہی میں بولنگ کرانےکےاہل ہوئےہیں۔ محمد حسنین کےبولنگ ایکشن کوغیرقانونی قرار دیا گیا تھا جس کےبعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں ان کےبولنگ ایکشن پرکام کیا گیا اورلاہورمیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منظورشدہ لیب میں ہونے والےبائیومکینک ٹیسٹ میں ان کےبولنگ ایکشن کوقانونی قراردیا گیا اوراب محمد حسنین بولنگ کرسکتےہیں۔

فاسٹ بولرمحمد حسنین کا کہنا ہےکہ بولنگ ایکشن کلیئرہونےکےبعد بہت اچھا لگ رہا ہے،بولنگ کی اجازت ملنےکے بعد اب میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گا، نئےایکشن کےاوپرمیں نےکوچزکےساتھ بہت محنت کی ہے،کوچ عمررشید نے بہت کام کیا ہےجس کا مجھےفائدہ ہوا۔

انہوں نےکہا کہ میں نےایک مشکل وقت گزارا،کیونکہ میرے ایکشن کوغیرقانونی قراردیا گیا اورایسےمیں ’میں‘ بولنگ نہیں کرسکتا تھا،میں سمجھتا ہوں کہ مشکل وقت میں ہی ہمت کرنےکی ضرورت ہوتی ہے،مشکل وقت کوقبول کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کے ساتھ اپنی بولنگ پر مکمل فوکس کیا، مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا تھا کہ میں دوبارہ نہیں کھیل پاؤں گا، میں نے ہمیشہ پازیٹو ہی سوچا تھا اور مجھے یقین کا تھا کہ میں ایکشن کلیئر کر کے واپس آؤں گا۔

محمد حسنین کو یقین ہے کہ نئے بولنگ ایکشن کی وجہ سے اسپیڈ پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا، ان کا کہنا ہے کہ ابھی پریکٹس کر رہا ہوں، جب میچز کھیلوں گا تو ساری صورتحال واضح ہو گی۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میرا اس وقت اولین ٹارگٹ یہی ہے کہ جلد از جلد پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں اور پاکستان کے لیے اچھی پرفارمنسز دوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.