کھیل
قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ سری لنکا کےشیڈول کا اعلان
سری لنکا کرکٹ بورڈ نےتاخیرکےبعد اب ٹیسٹ سیریزکی تاریخوں اوروینیوزکا اعلان کیا ہے
پاکستان اورسری لنکا کے مابین ہونےوالی ٹیسٹ سیریزکےشیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نےتاخیرکےبعد اب ٹیسٹ سیریزکی تاریخوں اوروینیوزکا اعلان کیا ہے۔ شیڈول کےمطابق قومی ٹیم 6 جولائی کوسری لنکا پہنچےگی جبکہ تین روزہ وارم اپ میچ 11 سے 13 جولائی تک کولمبومیں کھیلا جائےگا۔
اس کےبعد دوٹیسٹ میچزہوں گے،پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گال میں ہوگا،جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبومیں کھیلا جائےگا۔ واضح رہےکہ پاکستان اورسری لنکا کےمابین ہونےوالی سیریزکےوینیوزپرمشاورت طویل ہونےکی وجہ سے شیڈول کےاعلان میں تاخیرکا سامنا کرنا پڑا۔