کھیل
اسجد اقبال کو پروفیشنل اسنوکر ٹور میں شامل کرلیا گیا
پاکستان کے اسجد اقبال کو پروفیشنل اسنوکر ٹور میں شامل کرلیا گیا۔
پروفیشنل اسنوکر کی عالمی تنظیم ورلڈ پروفیشنل بلیڈز اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال کو تھائی پلیئر کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کے بعد شامل کیا گیا۔
ڈبلیو پی بی ایس اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پروفیشنل اسنوکر کی عالمی تنظیم نے اگلے ٹوور میں تھاناوات تیراپونگ بائیبون کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ تھائی پلیئر کے خلاف 2015 کے ٹوور سے تحقیقات جاری ہیں۔