کھیل
پی سی بی کی تقریب میں قومی کرکٹرزکی بھرپورشرکت
تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجا سمیت پی سی بی گورننگ بورڈ کےارکان بھی شریک تھے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں قومی کرکٹرزکےلیےایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجا سمیت پی سی بی گورننگ بورڈ کےارکان بھی شریک تھے۔ عشائیےمیں بابراعظم، نسیم شاہ،امام الحق، ندا ڈاراورعالیہ ریاض سمیت کئی کرکٹرزنےشرکت کی۔
اس کے علاوہ ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی تقریب میں شریک ہوئے تاہم پی سی بی کی جانب سے اس تقریب کی باضابطہ طور پر تصاویر جاری نہیں کی گئی ہیں۔