کھیل

آئی سی سی رینکنگ ،بابراعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 پرموجود

آئی سی سی نے آج  ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں مردکھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی نے آج  ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں مردکھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی ہے۔ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں  پاکستان کے بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ انگلینڈ کےکرس ووکس دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ہی میٹ ہنری کا تیسرا نمبر ہے،  پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔  ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے عماد وسیم اس فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.