کھیل

شان مسعود نےکریڈٹ محمد رضوان کو دیدیا

کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے ٹی20 میں اپنی کارکردگی میں بہتری کا کریڈٹ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کو دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے ٹی20 میں اپنی کارکردگی میں بہتری کا کریڈٹ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کو دیدیا۔ اسپورٹس ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ملتان سلطانز کے لیے کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے ٹی20 میں میری بیٹنگ پر خاص توجہ دی جس کے باعث مجھ میں نکھار آیا۔

انہوں نے کہا کہ رضوان نے مجھے کہا تھا کہ ٹی20 میں آپ کو گیئرز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک دن آپ 150 کے قریب کا تعاقب کر رہے ہیں اور آپ کو 55 گیندوں پر 70 رنز بنانے ہوں گے جبکہ کسی دن آپ 240 کے آس پاس کا تعاقب کریں گے تو ٹیم کو 55 گیندوں پر 100 رنز کا اسکور درکار ہوگا۔

پی ایس ایل 2022 میں محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کیلئے شاندار سیزن کھیلنے والے شان مسعود نے انگلینڈ کے ٹی20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کیی کپتانی کرتے ہوئے محض 10 اننگز میں 45.75 کی اوسط سے 366 ​​رنز بنائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.