کھیل

افغانستان میں زلزلہ:کرکٹرراشد خان نےدردناک تصویرشیئرکردی

کرکٹرنےلکھا کہ یہ بچی اپنےخاندان میں واحد ہےجو زندہ بچی ہے،حکام اس کےخاندان کےکسی دیگرفرد کوتلاش نہیں کرسکے

افغان کرکٹرراشد خان نےملک میں آنےوالےتباہ کن زلزلےکی ایک درد ناک تصویرشیئرکی ہے۔ راشد خان نےٹوئٹرپرایک معصوم بچی کی تصویرشیئرکی ہےجس کےعقب میں ایک گھرکوتباہ حال میں دیکھا جاسکتا ہے۔ افغان کرکٹرنےلکھا کہ یہ بچی اپنےخاندان میں واحد ہےجو زندہ بچی ہے،حکام اس کےخاندان کےکسی دیگرفرد کوتلاش نہیں کرسکے۔

راشد خان نےیہ بھی لکھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کےباعث کئی مکانات زمین بوس ہوگئےاوربہت سےلوگ ملبےتلےاوردوردرازعلاقوں میں پھنسے ہوئےہیں۔ واضح رہےکہ افغانستان میں آنےوالےزلزلےکےنتیجےمیں اب تک ایک ہزارسےزائد افراد جاں بحق ہوچکےجب کہ 1500 سےزائد زخمی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.