کھیل

ہنگری میں ورلڈ چیمپئن شپ میں شریک پاکستانی سوئمر لاپتہ

ہنگری کی پولیس نے دا رالحکومت بڈاپسٹ میں عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آنے والے پاکستانی سوئمر فیضان اکبر کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔

22 سالہ فیضان اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ سیلف فنانس کے بنیاد پر ورلڈ چیمپئن شپ میں شریک چار رکنی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔

ہنگری پولیس کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق فیضان اکبر 18 جولائی سے لاپتہ ہیں۔انہیں 19 جون کو 100 میٹر بیک اسٹروک مقابلوں میں شرکت کرنا تھی مگر عالمی سوئمنگ کی ویب سائٹ پر ان کے نام کے آگے ‘ڈڈ ناٹ اسٹارٹ’ درج ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مقابلوں سے پہلے ہی غائب ہوگئے تھے ۔

ہنگری پولیس کی ویب سائٹ پر فیضان اکبر کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں درج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.