کھیل

عاقب جاوید نےکرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا سےخبردارکردیا

سابق فاسٹ بولرکا کہنا ہےکہ قومی کرکٹ ٹیم میں فاسٹ بولرزکی بجائےاسپنرزکی ضرورت ہے

عاقب جاوید نےکرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا سےخبردارکردیا،عاقب جاوید نےپاکستان کرکٹ ٹیم کےدورہ سری لنکا کےحوالےسےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ آسٹریلیا سری لنکا میں کھیل رہی ہے،آسٹریلیا کو سری لنکا میں ہمیشہ مشکل ہی پیش آئی ہے،سری لنکا کی پچزاورکنڈیشنز ایسی ہیں کہ سری لنکا کےلیےفائدہ مند رہتی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان ٹیم کوسری لنکا میں مشکل نہیں ہوگی کیونکہ وہاں پربھی ہمارے جیسی پچزہیں،پاکستان کےبیٹرزاسپنرزکواچھا کھیلتےہیں،سیریز پاکستان کوجیتنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں اسپن بولنگ کا گیپ نظرآتا ہے،ہمارے ہاں جوگیپس ہیں،ان پرکام کرنےکی ضرورت ہے۔ عاقب کا مزید کہنا تھا کہ این ایچ پی سی کےڈائریکٹرندیم خان نےبیان دیا کہ 140 کی اسپیڈ والے 20 بولرزمل گئےہیں، فاسٹ بولنگ توآپ کا مسئلہ ہی نہیں رہا ہے۔ سابق فاسٹ بولرنےیہ بھی کہا کہ مڈل آرڈربیٹنگ،اسپن بولنگ اورآل راؤنڈزکا شعبہ آپ کا مسئلہ ہے،ان تین شعبوں پرفوکس کرنےکی ضرورت ہےاورتمام محنت ان پرکرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.