کھیل

پی سی بی نے بہت نقصان پہنچایا،رپورٹ سامنے لائی جائے؛احمد شہزاد

ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد  نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا  مطالبہ کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے کہا کہ میرے بارے میں ماضی کی ٹیم مینجمنٹ نے جو رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کرائی اور جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے دور رکھ کر نقصان پہنچایا گیا ہے اس کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو   بتایاجائے کہ احمد شہزاد نے یہ غلطیاں کی ہیں اور پھر میری وضاحت بھی لی جائے  اور ارباب اختیاراس کے بعد کوئی فیصلہ کریں۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میرے بارے میں جو چند برس پہلے رپورٹ دی گئی اس کا میرے کیرئیر پرمنفی اثر پڑا، میری شہرت کو نقصان  پہنچا، میرے فینز کو غلط بتایا گیا، رپورٹ میں جو کہا گیا اس کی وضاحت ہونی چاہیے کیو نکہ مجھے اس کا بہت نقصان ہوا، مجھے  پتا تو ہوناچاہیے کہ رپورٹ کیا ہے اور میں نے کیا غلطی کی ہے،  ایک ہی سیریز میں ایک ہی کوچ کے ہوتے ہوئے میں نے ایسا کیا غلط کردیا کہ رپورٹ کا ایک پلندہ تیار کر لیا۔

انہوں نے مزید کہا بس میں چاہتا ہوں کہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے باہر کیا گیا ہے، میں نے کبھی کچھ غلط نہیں کیا میرے پاس بھی اپنے دفاع کے لیے بہت کچھ ہے اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو مجھے اس کا بتایا جائے ۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے خود نہیں پتا کہ مجھے کنڈیشنگ کیمپ میں کیوں نہیں بلایا گیا حالانکہ اس کیمپ میں 60 لڑکوں کو بلایا گیا تھا لیکن اس کا درست جواب تو وہی دے سکتے ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سری لنکا کے خلاف آخری سیریز میں پورا موقع ہی نہیں دیا گیا اور باہر کر دیا، ایک میچ میں اوپنر کھلایا دوسرے میں ون ڈاؤن اور پھر پریشر میں آکر باہر کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.