کھیل

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 

انگلینڈ نے مورگن کی قیادت میں 2019 کا ورلڈ کپ جیتا،انہیں وائٹ بال کرکٹ میں انگلش ٹیم کا کامیاب ترین کرکٹر مانا جاتا ہے۔ مورگن نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 225 ایک روزہ میچز میں 13 سنچریوں کی مدد سے6957  رنز بنائے جبکہ ان کی قیادت میں انگلینڈ نے 126 میں سے 76 ون ڈے جیتے۔

اس  کے علاوہ 115 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے 2458 رنز بنائے جبکہ 16 ٹیسٹ میچز میں 2 سنچریوں کی مدد سے 700 رنز اسکور کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.