کھیل
عقیل بخاری نےجاپان میں کِک باکسنگ کا اہم ٹائٹل جیت لیا
عقیل بخاری نےاپنےمخالف حریف کوزبردست مقابلےکےبعد شکست دے کرٹائٹل اپنےنام کرلیا
ٹورنامنٹ کےفائنل میچ میں عقیل بخاری نےاپنےمخالف حریف کوزبردست مقابلےکےبعد شکست دے کرٹائٹل اپنےنام کرلیا۔ عقیل بخاری کےوالد حسن بخاری نےاس حوالےسےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ عقیل بخاری نے اپنے شوق سے اس مشکل کھیل کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ بطوروالدین میں اورمیری اہلیہ بھی عقیل کے حوالے سے فکر مند رہتے ہیں تاہم اس بات پرخوش ہیں کہ وہ کامیابی حاصل کرتا ہےاورپاکستان اورجاپان کا نام روشن کررہا ہے۔