کھیل

ومبلڈن چیمپئن شپ میں اعصام الحق کا فاتحانہ آغاز

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ومبلڈن چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز کا پہلا میچ جیت لیا۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن میں اعصام الحق کے پارٹنر قازقستان کے ایلکزینڈر نیڈویوسوو ہیں۔مینز ڈبلز کے پہلے میچ میں پاک قازق جوڑی کا مقابلہ امریکا کے مارکوس گیرون اور آسٹریلیا کے جیمز ڈکورتھ کی جوڑی سے تھا ۔

2گھنٹے 25 منٹ تک جاری رہنے والا میچ اعصام اور نیڈویوسوو نے 4 سیٹس میں جیتا ۔ ان کی جیت کا اسکور 3-6،6-7 ، 1-6 اور 2-6 رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.