کھیل

باڈی بلڈر اوصف یعقوب نے مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے باڈی بلڈر اوصف یعقوب نے امریکہ کے شہر میامی میں ہونے والی مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت، ملیشیا سمیت پوری دنیا سے لوگ اس ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے آئے ہوئے تھے، اللہ کا شکر ہے کہ میں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔اوصف یعقوب نے بتایا کہ 2018 میں مسل مینیا ایشیا جیتی تھی اور اب ورلڈ چیمپئن بنا ہوں، لگتا ہے کہ میرا خواب پورا ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کوئی مقصد ضرور ہونا چاہئے، میرا اگلا ہدف آئی ایف بی پی پرو ہے جس کے لیے تیاری کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ باڈلی بلڈنگ ایک مشکل کھیل ہے کیونکہ اس میں آپ کوئی بریک نہیں لے سکتے، اس میں خاص طرز زندگی اپنانی پڑتی ہے، میں 12 سال سے محنت کر رہا ہوں، اس میں کوئی شاٹ کٹ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.