کھیل

کرکٹ بورڈ جونئیرلیگ کےمینٹورزپرمہربان ہوگیا

توقع ہےکہ بقیہ مینٹورزکوبھی اپنی متعلقہ ٹیموں کی رہنمائی کےلیےاتنی ہی رقم ادا کی جائےگی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جونئیرلیگ کےمینٹورزپرمہربان ہوگیا، لیگ کےایمبسڈرجاوید میاں داد سمیت شاہد آفریدی،شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو 50 ہزارڈالرز(پاکستانی روپوں میں ایک کروڑروپے) سےزائد دینےکی پیشکش کردی۔ جونئیرلیگ میں مینٹورزکوادا کی جانے والےفیس کا معاملےپرپی سی بی کےمیڈیا ڈائریکٹرسمیع الحسن برنی نےجواب دینےسےانکارکرتےہوئےکہا کہ یہ معاملہ بورڈ اورمینٹورز درمیان رکھنا چاہیے۔

توقع ہےکہ بقیہ مینٹورزکوبھی اپنی متعلقہ ٹیموں کی رہنمائی کےلیےاتنی ہی رقم ادا کی جائےگی جبکہ 2 ہفتوں تک جاری رہنےوالےایونٹ میں صرف مینٹوز 7 کروڑروپےسےزائد کمائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی رمیزراجا کا ڈریم پراجیکٹ پی جےایل یکم اکتوبرسےشروع ہوگا، جاوید میانداد کولیگ کا مینٹورمقررکیا گیا ہےجب کہ شاہد آفریدی،شعیب ملک اورڈیرن سیمی ٹیمزکوسپورٹ کریں گے۔

دوسری جانب بورڈ کوٹی20 ورلڈکپ کےباعث جونیرلیگ کیلئےغیرملکی مینٹورزکوتلاش کرنےمیں مشکلات کا سامنا ہے،تاہم کرکٹ کےبڑے ناموں کوبطورسرپرست لانےکا فیصلہ لیگ کوتجارتی لحاظ سےزیادہ فائدہ پہنچانا تھا۔ قبل ازیں بدھ کےروزچیئرمین پی سی بی رمیزراجا نے جونئیرلیگ کےمینٹورزکا اعلان کرتےہوئےکہا تھا کہ لیگ کا اصل مقصد قومی کرکٹ ٹیم کےلیےبیک اپ تیارکرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.