کھیل

ساجد خان کےباؤلنگ ایکشن کوبہتربنانےکی ضرورت

چیف سلیکٹرمحمد وسیم نےبتایا کہ سری لنکامیں ہونےوالی آئندہ سیریزکیلئےساجد خان کی جگہ یاسرشاہ اسکواڈ کا حصہ ہونگے

قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹرمحمد وسیم نےکہا ہےکہ آف اسپنرساجد خا ن کےباؤلنگ ایکشن کوبہتربنانےکی ضرورت ہے ۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےچیف سلیکٹرمحمد وسیم نےبتایا کہ سری لنکامیں ہونےوالی آئندہ سیریزکیلئےساجد خان کی جگہ یاسرشاہ اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔ کرکٹ بورڈ کی طرف سےیاسرشاہ کوسینٹرل کنٹریکٹ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹرمحمد وسیم کا کہنا ہےکےساجد خان کےباؤلنگ ایکشن کاجائزہ لیتےہوئےکچھ بنیادی پہلوؤں کوبہترکرنےکی ضرورت ہے۔ نئے  پاکستانی اسپنرزکے باؤلنگ ایکشن کوبین الاقوامی معیارکےمطابق بنانےکیلئے کیمپ کاانعقاد کیا جائےگا،انہوں نےمزید کہا کہ باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں کو مد نظر رکھتےہوئےدورہ سری لنکا کیلئےاسکواڈ میں آغا سلمان کوبھی شامل کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.