کھیل

پیسوں کی لالچ : پاک بھارت کرکٹرزکوساتھ کھلانےکا منصوبہ

ایک پریمیم ٹورنامنٹ ہےجس سےنہ صرف آمدنی ہوگی بلکہ افریقہ میں کرکٹ کی ترقی میں بھی مدد ملےگی

ایفروایشیا کرکٹ کپ کو 14 سال بعد دوبارہ بحال کرنےکیلئےایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اوربھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جےشاہ اجلاس کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق جےشاہ کا کہنا ہےکہ یہ ایک پریمیم ٹورنامنٹ ہےجس سےنہ صرف آمدنی ہوگی بلکہ افریقہ میں کرکٹ کی ترقی میں بھی مدد ملےگی جبکہ ایونٹ کےانعقاد کیلئےقانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کےسابق کپتان سلمان بٹ نےایفروایشیا کرکٹ کپ میں پاک بھارت کرکٹرزکی ایک ٹیم سےکھیلنےکوتنقید کا نشانہ بنایا ہے، انکا کہنا ہےکہ جب بھارت دوطرفہ سیریزمیں پاکستان کےساتھ نہیں کھیلتا توپاکستان ایونٹ میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔

قبل ازیں سال 2007 میں ایفرو-ایشیاکپ کےآخری ایڈیشن میں،سری لنکا کےسابق کپتان مہیلا جےوردھنےنےایک ایشیا الیون کی قیادت کی تھی،جس میں بھارت،پاکستان اوربنگلہ دیش کےکھلاڑی بھی شامل تھے۔ جس نےجنوبی افریقہ،زمبابوے اورکینیا کےکرکٹرزپرمشتمل افریقہ کی ٹیم کو 0-3 سےشکست دی تھی۔ واضح رہےکہ یہ ٹورنامنٹ دومرتبہ 2005 اور 2007 میں منعقد ہوا تھا، پہلا ایڈیشن تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پرمشتمل تھا جبکہ دوسرے ایڈیشن میں ایک اضافی بھی شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.