کھیل
برطاوی بولراسٹورٹ براڈ نےٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوورکرادیا
بمرا نےبراڈ کی گیندوں پر 2 چھکے، 4 چوکےلگائےاورایک سنگل لیا،اس اوورمیں ایک چھکا نوبال پرلگا
انگلینڈ کےفاسٹ بولراسٹورٹ براڈ نےٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوورکرادیا۔ بھارت کےخلاف برمنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نےایک اوور میں 35 رنزدیے،ان رنزمیں 6 رنزایکسٹرا کےتھےجب کہ 29 رنزجسپریت بمرا نےاسکورکیے۔
🔥 4 5wd 6nb 4 4 4 6 1 🔥
Jasprit Bumrah v Stuart Broad – What an over! 🏏#WTC23 | #ENGvIND pic.twitter.com/WnGyEBmF0N
— ICC (@ICC) July 2, 2022
بمرا نےبراڈ کی گیندوں پر 2 چھکے، 4 چوکےلگائےاورایک سنگل لیا،اس اوورمیں ایک چھکا نوبال پرلگا جب کہ براڈ نے 5 وائیڈ کےرنز بھی دیے۔ جسپریت بمرا نےبطوربیٹرایک اوورمیں سب سےزیادہ رنزکا ریکارڈ بھی بنادیا۔ اس سےقبل برائن لارا،جارج بیلی اورکیشوومہاراج نےایک اوورمیں 28،28 رنزبنائےتھے۔