کھیل

رمیز راجہ کی قائمہ کمیٹی طلبی؟

کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کو مدعو کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ قائمہ کمیٹی کو پی سی بی کے معاملات اور قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر بریفنگ دیں گے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس کل بروز پیر ہو گا۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں دوسری بریفنگ ہو گی۔ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں بھی رمیز راجہ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں بریفنگ دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.