کھیل

کرکٹرشاہین آفریدی کو پولیس افسرکیوں بنایا گیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کےخیرسگالی کےسفیربن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کےخیرسگالی کےسفیربن گئے۔ خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سےپشاور میں قومی کرکٹرشاہین شاہ آفریدی کےاعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری اوردیگر پولیس حکام نےشرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ کے پی پولیس کے لیے خیرسگالی کا سفیر بننا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس کوسلام پیش کرتا ہوں،ان کی قربانیاں سب کےسامنےہیں،میرے والد نےپولیس کی نمائندگی کی ہےاوربھائی اب بھی پولیس میں ہیں،پولیس کی ڈیوٹی کافی مشکل ہے۔ قومی کرکٹرکا کہنا تھا کہ تقریب میں موجود فخرزمان سمیت تمام کرکٹرزکےپی پولیس اورفورسزکےساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.