کھیل
کشمیرپریمیئرلیگ :دوسرے ایڈیشن کےشیڈول کا اعلان
کشمیرپریمیئرلیگ میں 25 ٹی ٹوئنٹی ڈے اینڈ نائٹ میچز 11 سے 25 اگست تک کھیلےجائیں گے
کشمیرپریمیئرلیگ (کے پی ایل) کےدوسرے ایڈیشن کےشیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان کےپی ایل کا کہنا ہےکہ کشمیرپریمیئرلیگ میں 25 ٹی ٹوئنٹی ڈے اینڈ نائٹ میچز 11 سے 25 اگست تک کھیلےجائیں گے۔ ترجمان نےکہا کہ کشمیرپریمیئرلیگ کی براڈ کاسٹنگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےمعیارجیسی ہوگی۔ انہوں نےکہا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کشمیرپریمیئرلیگ کےدوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہےکہ اسپائےکیم،ہاک آئی اوربگی کیم کی مدد سےکےپی ایل کی کوریج کی جائےگی۔