کھیل

کشمیرپریمیئرلیگ :شاہد آفریدی نےجموں جانبازکو جوائن کرلیا

شاہد خان آفریدی نے کشمیرپریمیئرلیگ (کے پی ایل) کی نئی فرنچائزجموں جانبازکوجوائن کرلیا۔

شاہد خان آفریدی نے کشمیرپریمیئرلیگ (کے پی ایل) کی نئی فرنچائزجموں جانبازکوجوائن کرلیا۔ جموں جانبازجوائن کرنےکےبعد شاہد آفریدی نےدبئی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ کرکٹ کےلیےجنون اورعشق ہونا چاہیے،کرکٹ لیگزکھیل سکتا ہوں مگرڈاکٹرزنےسرجری کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نےیہ بھی کہا کہ کمردرد ایکسرسائزسےٹھیک کرنےکی کوشش میں ہوں تاکہ سرجری نہ کروانی پڑے۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ کشمیرپریمیئرلیگ میں بیٹنگ کروں گا،اس لیگ میں دوچارمیچزہی کھیل سکتا ہوں۔انہوں نےیہ بھی کہا کہ پورا ٹورنامنٹ کھیلنا فٹنس کی وجہ سےممکن نہیں ہوگا۔

قومی ٹیم کےحوالےسےبات کرتےہوئےشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے پلیئرزکےلیےکوچنگ نہیں مینجمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نےیہ بھی کہا کہ کوچنگ انڈر 19 تک ہوتی ہے،قومی ٹیم میں پرفارمنس دکھانی ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.