کھیل

سری لنکا کے 3 کھلاڑی کورونا کا شکار

آسٹریلیا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ سےقبل سری لنکا کرکٹ ٹیم کوشدید دھچکا لگا ہےاوراس کے 3 اہم کھلاڑی کورونا کا شکارہوگئے

آسٹریلیا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ سےقبل سری لنکا کرکٹ ٹیم کوشدید دھچکا لگا ہےاوراس کے 3 اہم کھلاڑی کورونا کا شکارہوگئےہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ٹیم کےتینوں کھلاڑیوں کوکل سےگال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کےمطابق دھننجیا ڈی سلوا،جیفری ویندرسے اور آسیتھا فرنینڈوکورونا کا شکار ہوئےہیں۔ واضح رہےکہ گزشتہ7 روزکےدوران سری لنکا کے 5 کرکٹرزکورونا کا شکارہوئےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.