کھیل

دورہ سری لنکا، قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن کیوں منسوخ کیا گیا ؟

کولمبو میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے حکام کی جانب سے کرفیو نافذ کرنے کے باعث قومی ٹیم کا ہفتے کے روز ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کیا گیا

سری لنکا میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے وہاں دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا، کولمبو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دنوں سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سری لنکن حکام نے کولمبو میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کاہفتے کے روز کولمبو میں ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر احسن افتخار کا کہنا ہے کہ ”کولمبو میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے حکام کی جانب سے کرفیو نافذ کرنے کے باعث قومی ٹیم کا ہفتے کے روز ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کیا گیا ہے’۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے ان دنوں سری لنکا میں موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.