کھیل

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز،پاکستانی ٹیموں کا اعلان

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے لیے پاکستان کی مرد و خواتین کی کراٹے ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے لیے پاکستان کی مرد و خواتین کی کراٹے ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مردوں کی ٹیم میں 60 کے جی میں محمد مراد،67 کے جی میں نصیر احمد ، 75 کے جی میں سعدی عباس اور 84 کے جی میں عمران علی شامل ہیں۔ خواتین کی ٹیم میں 55 کے جی میں ثناء کوثر، 61 کے جی میں فخر النساء، 68  کے جی میں کلثوم ہزارہ اور 68 کے جی میں نرگس ہزارہ شامل ہیں۔ دوسری جانب شاہ محمد شان کوچ اور عندلیب سندھو ٹیم منیجر ہوں گی۔ واضح رہے کہ 5ویں اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 9 سے 18 اگست تک ترکی کے شہر کونیا میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.