سری لنکن کرکٹرز نےصدر سےاستعفےکا مطالبہ کردیا
سابق کرکٹرز بھی حکومت کے استعفےکا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین کے حق میں سامنے آگئے ہیں
سری لنکن کرکٹرز نےصدر سےاستعفےکا مطالبہ کردیا، سری لنکا میں حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں شدت آتی جارہی ہے اور اب سابق کرکٹرز بھی حکومت کے استعفےکا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین کے حق میں سامنے آگئے ہیں۔ سابق سری لنکن کپتان اورلیجنڈ بلے باز کمارا سنگاکارا نے عوام کی جانب سے صدارتی محل کے گھیراؤ کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ ہمارے مستقبل کے لیے ہے’۔
This is for our future. pic.twitter.com/pSMmo4o81Q
— Kumar Sangakkara (@KumarSanga2) July 9, 2022
سابق سری لنکن کپتان اور جارح مزاج بلے باز سنتھ جے سوریا تو خود احتجاج میں شامل ہوگئے۔
Ialways stand with the People of Sri Lanka. And will celebrate victory soon. This should be continue without any violation. #Gohomegota#අරගලයටජය pic.twitter.com/q7AtqLObyn
— Sanath Jayasuriya (@Sanath07) July 9, 2022
ایک ٹوئٹ میں جے سوریا نے سری لنکن صدر اور وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ عوام مشتعل ہو رہے ہیں، استعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں، آپ کو سمجھ نہیں آتی، جناب صدر اور جناب وزیراعظم، یہ مسٹر بین کی فلم نہیں یہ حقیقی زندگی ہے، آپ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔
The people are getting agitated. What part of resign or go home don’t you understand Mr. President and Mr. Prime Minister this is not a Mr. BEAN movie this is real life your playing with people lives. #GoHomeGota #GoHomeRanil pic.twitter.com/XGRWXlpGhn
— Sanath Jayasuriya (@Sanath07) July 9, 2022
ایک اور سابق سری لنکن کپتان اور اسٹائلش بلے باز مہیلا جے وردھنے نے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم نے بحیثیت ملک اپنی سمت بدل دی ہے اور اسے نہیں بدلا جاسکتا، اب عوام بول پڑے ہیں’۔
We as a country has changed direction and nothing can change that… people have spoken!! #GoHomeGota #peoplepower https://t.co/ptmlrM5ewz
— Mahela Jayawardena (@MahelaJay) July 8, 2022
ایک ٹوئٹ میں جے وردھنے نے سری لنکن صدر کو مسٹربین کہتے ہوئےلکھا کہ ‘مسٹر بین اب مزید کوئی ڈیل نہیں، برائے مہربانی مستعفی ہوجائیں’۔
Mr Bean please resign 🙏🏻 No more deals pic.twitter.com/lH3iHZCIUJ
— Mahela Jayawardena (@MahelaJay) July 9, 2022
خیال رہے کہ سری لنکا میں مالیاتی بحران جاری ہے، سری لنکن صدر کی معاشی پالیسیوں کے خلاف آج ہزاروں مظاہرین صدارتی محل میں گھس گئے، مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنےکھڑی رکاوٹیں توڑ ڈالیں، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔