کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کولمبو میں نماز عید ادا کی

کرکٹ ٹیم نے کولمبو میں نماز عید ادا کی، اسکواڈ کے اراکین ناشتے کے بعد ٹریننگ سیشن میں شریک ہوں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کولمبو میں نماز عید ادا کی، اسکواڈ کے اراکین ناشتے کے بعد ٹریننگ سیشن میں شریک ہوں گے۔ کولمبو میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی نماز عید کی امامت سابق کپتان سرفراز احمد نے کی، عید پرتمام کھلاڑیوں نے اپنے گھروں میں قربانی کا اہتمام کیا ہوا ہے اور فون کے ذریعے گھروالوں اوردوستوں سے رابطےمیں بھی ہیں۔

سری لنکا کی مختصر سیریز میں کسی کھلاڑی کے ساتھ اہل خانہ کو نہیں بھیجا گیا ہے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ عید منانےکا اصل مزہ تو گھر میں آتا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری مظاہروں کے سبب قومی کرکٹ ٹیم کا گزشتہ روزٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آج کولمبو میں حالات معمول کے مطابق ہیں، سڑکیں کلئیرہیں مظاہرین سڑکوں پرموجود نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.