کھیل

مہیلا جے وردھنے کا وزیراعظم سے دلچسپ مطالبہ

سابق ٹیسٹ کرکٹر نےاپنے وزیراعظم پردلچسپ اندازمیں طنزکرتےہوئےاستعفیٰ دینےکا مطالبہ کر دیا

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور بلے باز مہیلا جے وردھنے نے اپنے ملک کے وزیراعظم پر دلچسپ انداز میں طنز کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مہیلا جے وردھنے نے معروف کامیڈی کردار مسٹر بین کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مسٹر بین پلیز استعفیٰ دے دیں، مزید کوئی ڈیل نہیں۔

اضح رہے کہ ملک کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور مظاہروں کے باعث سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کُل جماعتی حکومت بنانے کے لیے استعفیٰ دینے کو تیار ہوگئے۔ اس سے قبل سری لنکا میں آج ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بولا اور مطالبہ کیا تھا کہ صدر گوٹابایا راجاپاکسے استعفیٰ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.