کھیل

شاہد آفریدی نے لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے سے انکار کیوں کیا؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

شاہد آفریدی نے اسی لیے منع کیا تھا کہ کہیں میری بولنگ خراب نہ ہو کیونکہ چھوٹی عمر میں کپتانی کا دباؤ کافی زیادہ ہوتا ہے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کی جانب سے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی مخالفت کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے مجھے اس لیے منع کیا کہ کہیں میری بولنگ خراب نہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم عمری میں کپتانی ملنے کے بعد لوگوں کے لیے یہ قبول کرنا کافی مشکل تھا، بہت سے لوگوں نے کہا کہ اس سے میری بولنگ متاثر ہوگی’۔ شاہین نے کہا کہ ‘میری کوشش تھی کہ میں اپنا زیادہ فوکس بولنگ پر ہی رکھوں، لاہور قلندرز کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر اتنا بھروسہ کیا ‘۔ شاہین شاہ نے بتایا کہ انہوں نے اسی لیے منع کیا تھا کہ کہیں میری بولنگ خراب نہ ہو کیونکہ چھوٹی عمر میں کپتانی کا دباؤ کافی زیادہ ہوتا ہے، ظاہر ہے انہوں نے کپتانی کی ہے اور انہیں اس بات کا علم ہے ‘۔

شاہین شاہ آفریدی نے مزید بتایا کہ بطور کپتان جب کسی بولر کو مار پڑتی تھی تو میری کوشش ہوتی تھی کہ ماحول ہلکا پھلکا رہے، اسی لیے میں جاکر انہیں گلے لگاتا تھا، ان کی ہمت باندھتا تھا، کہتا تھا کہ جو ہوگیا سو ہوگیا اب آگے دیکھنا ہے، اس لیے بولر اور میں وہ وقت انجوائے کرتے تھے۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ الحمد اللہ اب ایسا کچھ نہیں ہے، ہم متحد ہوکے کھیلتے ہیں، پاکستان کے لیے کھیلنا ہے، اس وقت ٹیم میں سب کھلاڑی نوجوان ہیں، سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں اور کرکٹ انجوائے کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.