فریضۂ حج:شعیب اخترپاکستان واپس آگئے
ایک ویڈیو شیئرکی ہےجس میں اُنہیں اپنا سامان لیےگاڑی میں بیٹھتےہوئےدیکھا جا سکتا ہے
قومی کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ بولرشعیب اخترفریضۂ حج کی ادائیگی کےبعد پاکستان واپس آگئے۔ شعیب اخترنےاپنےتصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ پرایک ویڈیوشیئرکی ہےجس میں اُنہیں اپنا سامان لیےگاڑی میں بیٹھتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوشیئرکرتےہوئےشعیب اخترنےاپنےٹوئٹ میں لکھا ہےکہ الحمدلِلّٰہ! سفرِحج مکمل کرکےواپس پاکستان آرہا ہوں۔
Alhamdolillah, completed my Hajj journey and headed back to Pakistan. Special thanks to Government of Saudi Arabia for having me over as a state guest. Saudi @HajMinistry looked after me really well. Shukran Habibi Excellency Nawaf Bin Saeed Al-Malki, Ambassador @KSAembassyPK pic.twitter.com/eAtWDppXdU
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 12, 2022
شعیب اخترنےکہا ہےکہ سعودی حکومت کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نےمجھےبطورِمہمانِ خصوصی رکھا۔ واضح رہےکہ اس سےقبل شعیب اخترنےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپراحرام پہنےاپنی تصاویرجاری کی تھیں۔ شعیب اخترنےاپنےمداحوں کواس ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ سعودی عرب کےسرکاری مہمان کی حیثیت سےفریضۂ حج کی ادائیگی کےلیےروانہ ہورہےہیں۔