کھیل

سری لنکا میں کشیدگی:بنگلادیش نے تیاریاں شروع کردی ہیں

ایونٹ کی سری لنکا سے بنگلادیش منتقلی کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل رواں ماہ کے اختتام پر کرے گی

سری لنکا میں سیاسی کشیدگی کےباعث بنگلادیش نےایک بارپھرایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئےتیاریاں شروع کردی ہیں۔ ایونٹ کی سری لنکا سے بنگلادیش منتقلی کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل رواں ماہ کے اختتام پر کرے گی،ایشیا کپ اگست میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث سری لنکا کی ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی ہے اور بنگلادیش نے ایشیا کپ کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران بدستور جاری ہے، سری لنکن بورڈ تاحال ایشیا کپ کرانے کیلئے کوشاں ہے اور موجودہ صورتحال کے باوجود آسٹریلین ٹیم سری لنکا کا کامیاب دورہ کرکے واپس جارہی ہے جبکہ پاکستان ٹیم وہاں ٹیسٹ سیریز کیلئے کولمبو میں موجود ہے ۔

تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں ایک بار  پھر کشیدگی زور پکڑ گئی ہے اور ایشین کرکٹ کونسل نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے  پیش نظر  بنگلادیش کو ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے اسٹینڈ بائی پر رکھا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ اس ماہ کے آخر میں کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.